پنجاب اسمبلی: تحریک انصاف کا ن لیگ کو پہلا سرپرائز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس داخلہ کے معاملے پر تحریک انصاف نے پارٹی کی خصوصی انوسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک کی کارکنوں کو فیض آباد پہنچنے کی کال
خصوصی انوسٹی گیشن کمیٹی فواد چودھری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں شفقت محمود، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی ایوان میں پولیس کے داخلہ کی وجوہات پر رپورٹ مرتب کرے گئی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی 25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کی بھی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سپیکر اور وزیراعلی سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کریں گے۔
ذرائع تحریک انصاف کی کمیٹی کی سفارشات پر پنخاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گئی۔ پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کو استحقاق کمیٹی کے برابر درجہ دیا جائے گا۔