(ویب ڈیسک) نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حکیم آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے رہنما پی ٹی آئی معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے معتصم باللہ اپنے بھائی سمیت زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ معتصم باللہ کی رہائش گاہ پر آج تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ تھا جس میں پرویز خٹک کو شرکت کرنی تھی، واقعےکے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
دوسری جانب پرویز خٹک نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور مطالبہ کیا کہ جلدازجلد ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔