قانون توڑا توحشر 25مئی سے بھی براہوگا،رانا ثناءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ13اگست کو پر امن احتجاج اور جلسے کی اجازت ہے ،اگر قانون توڑا تو 25مئی سے بھی برا حشر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر محمد خالد کی فیملی سے اظہار تعزیت کے بعد رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ قوم کو تقسیم،نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، پاک فوج کیخلاف منفی ٹرینڈ چلانے والے غفلت کا شکار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کا دماغ پھر گیا ہے ،سوشل میڈیا پر ایسی ایسی باتیں کہی گئیں جن کو دہرایا نہیں جا سکتا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہناتھا کہ پوری قوم پاک فوج اور اپنےشہدا سے محبت کر تی ہے ۔عمران خان کو نہ روکا تو قوم کو حادثے سے دو چار کر دے گا،ڈرون حملے کا افغانستان نے بھی الزام نہیں لگایا،ان کا کہناتھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کا ایک آئینی کردار ہے ، کہا جا رہا ہے کہ ایک ماہ کا الٹی میٹم ہے،کس چیز کا الٹی میٹم دیا گیا ہے ؟
یہ بھی پڑھیں: 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو۔۔شاہ محمود قریشی نے بڑا بیان دیدیا