(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا، اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ،تحریک انصاف نے 75 ویں یوم آزادی کا جشن لاہور میں منانے کا فیصلہ کیا ہے،اجلاس میں 13 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ۔تحریک انصاف اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی ،پی ٹی آئی اب 13 اگست کو لاہور کے ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کرے گی ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا، عمران خان ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،تحریک انصاف کے رہنما بھائی سمیت زخمی