(24 نیوز)کراچی کے مصروف ترین علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کو دن دیہاڑے سڑک پر لوٹ لیا گیا۔واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
کراچی میں سٹریٹ کرائمز سے اب عام شہریوں کے بعد اعلیٰ افسران بھی محفوظ نہیں رہے، اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو بھی دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔شہر کے مصروف ترین علاقے بہادرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول کو سڑک پر سب سے کے سامنے ہی لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول سڑک پر پیدل جارہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوارڈکیت پیچھے سے آتا ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے ان کاپرس چھین لیتا ہے۔اسما بتول نے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاو¿ن میں درج کرادیا ہے،ان کے مطابق پرس میں موبائل فون اورنقد رقم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 13 اگست کو ہونیوالے جلسے کا مقام تبدیل