پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان ,یوسف رضا گیلانی نے اہم سوال اٹھا دیا

Aug 08, 2022 | 19:58:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر سوال اٹھا دیا۔
یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑ کیوں رہے ہیں، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے،سپیکر نے کہا کے آپ صرف اپنے استعفوں کی آکر تصدیق کردیں،کیا شاہ محمودقریشی کی صاحبزادی اسمبلی میں جائیں گی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ معاہدے ریاستوں کے درمیان ہوتے ہیں،جو معاہدے ہوئے ان پرعملدرآمد کرنا ریاست کا کام ہے، سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے،الیکشن کمیشن آزاد ہے، میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نااہل کردیا گیا،مجھے 30سیکنڈ کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں تقرر و تبادلے ،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

مزیدخبریں