25 مئی کو تشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل تحقیقاتی ٹیم بنانیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے 25 مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی، اور آئندہ ہفتے اس ٹیم کے حوالے سے حکومت پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔فوادچودھری نے کہا کہ ٹیم 25 مئی کو تشدد میں ملوث پولیس افسران کی نشاندہی کرے گی، ٹیم ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکرسرداردوست مزاری کے اقدامات کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کریں گے، کمیٹی عدالتی فیصلے کی آڑ میں سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔ پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے، رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر ، اعجاز چوہدری ، مسرت جمشید چیمہ ، مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، معظم جتوئی ، حسان خاور ، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر پیش آنے والے تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا، اور پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 25 مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی، اور آئندہ ہفتے اس ٹیم کے حوالے سے حکومت پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔فوادچودھری نے کہا کہ ٹیم 25 مئی کو تشدد میں ملوث پولیس افسران کی نشاندہی کرے گی، ٹیم ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر قانون پنجاب کا بھی پروٹوکول اور تنخواہ نہ لینے کا اعلان