واٹس ایپ گروپ میں اپنا فون نمبر کیسے چھپائیں؟؟نیا فیچر متعارف

Aug 08, 2022 | 22:25:PM
واٹس ایپ صارفین ، اہم خبر
کیپشن: واٹس ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اپنے صارفین کا خیال رکھتے ہوئے آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کراتا رہتا ہے ۔ میٹا کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس سے صارف کسی بھی گروپ کا حصہ بننے کے باوجود اپنا نمبر چھپا سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں لوگ آپ کے فون نمبر کو بھی دیکھ سکتے ہیں چاہے آپ کی مرضی ہو یا نہ ہو مگر اب دنیا بھر میں موجود کروڑوں واٹس ایپ گروپس کی پرائیویسی مزید سخت کرتے ہوئے نمبر کو چھپانے کے لئے نیا فیچر متعارف کروانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔میٹا کی زیرملکیت ایپ میں ہونے والی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo نے اس فیچر کے بارے میں بتایا۔
اس فیچر کے تحت فون نمبر کو چھپانے کے ساتھ ساتھ ان کی شیئرنگ کو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل بھی کیا جاسکتا ہے۔آسان الفاظ میں جب آپ کسی گروپ میں شمولیت اختیار کریں گے تو فون نمبر فوری طور پر ہائیڈ ہوجائے گا، البتہ صارف کی مرضی ہو تو وہ فون نمبر شیئر کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی سکیورٹی گارڈ کا خاتون پر بدترین تشدد،ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے