(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں ایک بار پھر شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 اگست سے 13 اگست تک مون سون اسپیل میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔
پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث دوبارہ سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔اعلامیے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 10 اگست سے 13 اگست تک جاری رہے گا، گرج چمک کے ساتھ 16 اضلاع میں شدید بارشیں ہوں گی۔پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو اہم مقامات پر بھاری مشینری کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی اور سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔اس سے قبل جون سے شروع ہونیوالی مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک بلوچستان میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ہزاروں مکانات، فصلیں، پل اور سڑکیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ گروپ میں اپنا فون نمبر کیسے چھپائیں؟؟نیا فیچر متعارف
بلوچستان میں مزید بارشیں ، سیلاب ، الرٹ جاری
Aug 08, 2022 | 23:31:PM