(24نیوز) ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر جج ہمایوں دلاور کی جعلی فیس بک پوسٹ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم کو آج طلب کر لیا۔
ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی جعلی فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردی۔
یاد رہے کہ محمد نعیم بھیرہ ضلع سرگودھا کا رہائشی ہے،اُس نے جج ہمایوں دلاور کی عمران خان مخالف پوسٹ بنا کر وائرل کی تھی۔
مزید پڑھیں: موسیٰ خیل، اشتہاری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار جاں بحق
مبینہ پوسٹ کے سکرین شارٹ خواجہ حارث کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئےتھے۔