(عابد چودھری)چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران مزاحمت پرگرفتارملزم پولیس حراست سےفرار ہو گیا۔
مقدمےکانامزدملزم سجادعلی خان گڑھی شاہو میں پولیس کی حراست سے فرار ہوا،سجاد علی خان کی گرفتاری کا مقدمہ تھانہ گڑھی شاہو میں درج ہے،مقدمے کے متن کے مطابق سجاد علی خان کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل کیا گیا ،ملزم سجاد علی خان کا کینٹ کچہری سے 20 اگست تک ریمانڈ لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کو ’’بڑا عہدہ‘‘ مل گیا
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم سجاد علی خان کو سی آر او کرانے کیلئےدیگر 12 ملزموں کیساتھ تھانہ گڑھی شاہو لایا گیا تھا،ملزم سجاد علی خان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانے سے فرار ہو گیا،ملزم کے خلاف پولیس حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی آخرکار سنی گئی