ٹریفک پولیس کااحسن اقدام، خواجہ سراؤں کو لرنر پرمٹ جاری کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) لاہور ٹریفک پولیس کا خواجہ سراء کمیونٹی کو خودمختار اور پراعتماد بنانے کیلئے احسن اقدام، خواجہ سراؤں کو لرنر پرمٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے لبرٹی سنٹر میں ڈرائیونگ سکول قائم کر دیا گیا۔ خواجہ سراؤں کو گاڑی کے مکینکل و الیکٹریکل ورک پر ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
لبرٹی لائسنسنگ سنٹر میں دو روز میں اب تک 14 خواجہ سراؤں کو لرنر پرمٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
قبل ازیں پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں تحفظ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ تحفظ مرکز لبرٹی سے اب تک متعدد خواجہ سراؤں کے مسائل کو فوری حل کرایا جا چکا ہے۔