(24 نیوز)توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد ڈسڑکٹ جیل اٹک میں اسیر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حالات کیا ہیں،بتایا جاتا ہے کہ ڈسڑکٹ جیل اٹک میں عمران خان کی طبعیت خراب ہوگئی ۔بلڈ پریشر چیک کیا گیا تو 80 / 160 رھا ،عمران خان نے میڈیکل آفیسر کوجواب دیا کہ ایکسر سائز کی تھی شاید اس کی وجہ سے بلڈ پریشر کچھ ڈسڑب ہوا، میں ٹھیک ہوں ،عمران خان کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی ،رات سونے کے بعد الصبح 3 بجے کے قریب اٹھ گئے ،نماز تہجد ادا کی اور ذکرو ازکار کے بعد نماز فجر کے بعد تلاوت کرتے رہے،بعدازاں سو گئے اور دن ساڑھےگیارہ سے 12 بجے تک سوتے رہے۔ناشتہ اٹھنے کےبعد لیٹ کرتے ہیں تاہم جیل عملہ وقت پر ناشتہ رکھ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعرات کو ’’عام تعطیل‘‘ کا اعلان
ذرائع کے مطابق کھانے میں روٹی سوکھی ہو تو وہی کھا لیتے ہیں شکایت نہیں کی،جیل کے اندر و باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔دوسری جانب پروگرام’سلیم بخاری شو‘میں گروپ ایڈیٹر سلیم بخاری کیا کہتے ہیں ؟ دیکھیے اس ویڈیو میں