ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کے ساتھ ہاتھ ہوا ،عبدالعلیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے، اصل چیلنج یہی ہے کہ یوتھ مخلص ہوکر ملک و قوم کیلئے عملی کام کرے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے نوجوان ڈاکٹروں سے ملاقات کی, اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ نمل اور شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزدار اور فرح گوگی کو لایا گیا،پنجاب میں جان بوجھ کر کرپٹ، نالائق اور نا اہل لوگوں کا انتخاب ہوا ہے۔اپنی زندگی آسائش سے گزارنا آسان ہے جبکہ ملکی خدمت کا راستہ مشکل ہے۔
مزید پڑھیں: سولر بجلی کی پیداوار میں اضافہ ، شہریوں کی جانب سے لیسکو کو ریکارڈ بجلی فروخت
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کریں تو اس سے بڑی اور کوئی عوامی خدمت نہیں ہو سکتی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ملک نیچے جا رہا ہو اور ہم سب تماشہ دیکھتے رہیں۔ اصل چیلنج یہی ہے کہ یوتھ مخلص ہوکر ملک و قوم کیلئے عملی کام کرے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم وہی وعدے کریں گے جو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہوں۔