لاہور ہائیکورٹ کی پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل ملاقات کرا کے عدالت کو آگاہ کریں،قیصرہ الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ تمام مقدمات میں پرویز الہٰی کی ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود انہیں نظر بند کیا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
بعدازاں عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہلیہ کی 10اگست کو ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔