چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جمال الدین جمالی)انسداددہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
عدالت نے ملزم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی،عدالت نے 11 اگست تک پراسکیوشن کو ملزم کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کر دیئے۔
انسداددہشتگردی عدالت کےجج اعجازاحمدبٹرنےسماعت پر فیصلہ سنایا،ملزم کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کے جواز پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
پراسکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم پر جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ، مسلم لیگ ن کا آفس اور تھانہ شادمان کو نذر آتش کروانے کا الزام ہے،ملزم قائد پی ٹی آئی ظل شاہ قتل اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے میں بھی ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمعرات کو ’’عام تعطیل‘‘ کا اعلان