ڈاکٹر عافیہ کی بہن وزارت خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں

Aug 08, 2023 | 16:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ وزارت خارجہ کے عدم تعاون کیخلاف عدالت پہنچ گئیں،ڈاکٹر عافیہ کی بہن وزارت خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے آئی ہوں، عدالت کا حکم تھا کہ اگر وزارت خارجہ تعاون نہ کرے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ 7 ، 8 اور 9 اگست کو عافیہ سے ملنے جانے تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، افسوس جو سہولیات دلوانے اسے یہاں آئی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب مجھے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا موقف ہے پاکستان نے ملاقات کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین تحریک انصاف کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل والی ملاقات کی باقاعدہ درخواست بھیجی گئی تھی، عافیہ پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے، وہ گوانتا نامو بے سے بدترین جگہ ہول سیل میں ہے، گوانتانامو بے جیل اس ہول نما سیل کے سامنے جنت لگے گی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وزرات خارجہ کے پاس وہ دستاویزات موجود ہیں جو کیس کو آگے بڑھا سکتی ہیں، وزرات خارجہ ہمیں وہ دستاویزات نہیں دے رہی ہے، ہماری ٹکٹس اور وکلاء کی فیس ضائع ہورہی ہے۔