اٹک جیل کا قیدی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

Aug 08, 2023 | 16:31:PM

(24 نیوز)اٹک جیل کا قیدی،توشہ خانہ کیس میں سزایافتہ مجرم عمران خان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔

سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر پراس وقت توشہ خانہ کیس میں سزایافتہ مجرم عمران خان کے حوالے سے مختلف ٹرینڈز چل رہے ہیں ۔پی ٹی آئی چیئرمین کے حامی سوشل میڈیا صارفین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ مخالفین ان سے عام قیدیوں جیسا سلوک کرنے کی بات کررہے ہیں ۔ایسے میں مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ایک ٹوئیٹ داغ دی گئی ۔

پی ایم ایل این کے ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان کیلئے جیل میں اے کلاس کے مطالبے کی درخواست کے ساتھ مریم نواز کو پیش کی گئی درخواست کا سکرین شاٹ بھی لگایا گیا ہے جس پر ریجیکٹڈ لکھا ہے۔ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہہ ایک طرف گھمنڈی چور جو اپنے منہ پر ہاتھ پھیر کر دوسروں کے اے سی اتارنے کی دھمکیاں دیتا تھا، آج وہی سہولیات اپنے لیے مانگ رہا ہے۔ اور دوسری طرف ایک بے گناہ خاتون جس نے کمال بہادری سے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور کوئی بھی سہولیات مانگنے سے انکار کردیا۔

یادر ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں عمران خان کی طبعیت خراب ہوگئی ۔بلڈ پریشر چیک کیا گیا تو 80 / 160 رھا ،عمران خان نے میڈیکل آفیسر  کوجواب دیا کہ ایکسر سائز کی تھی شاید اس کی وجہ سے بلڈ پریشر کچھ ڈسڑب ہوا، میں ٹھیک ہوں ،عمران خان کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی ۔

رات سونے کے بعد الصبح 3 بجے کے قریب اٹھ گئے ،نماز تہجد ادا کی اور ذکرو ازکار کے بعد نماز فجر کے بعد تلاوت کرتے رھے،بعدازاں سو گئے اور دن ساڑھےگیارہ سے 12 بجے تک سوتے رہے۔ناشتہ اٹھنے کےبعد لیٹ کرتے ہیں تاہم جیل عملہ وقت پر ناشتہ رکھ دیتا ہے ،ذرائع کے مطابق کھانے میں روٹی سوکھی ہو تو وہی کھا لیتے ہیں شکایت نہیں کی،جیل کے اندر و باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں