فائیو جی سہولت کی فراہمی ،وزیر آئی ٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان میں فائیو جی سپیڈ نیٹ کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیشرفت، وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے کو کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ کنسلٹنٹ فائیو جی کے فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل کرے گا، اسپیکٹرم آکشن کے حوالے سے کمیٹی پہلے سے قائم ہے، نگران حکومت اسٹڈی کیلئے پالیسی ڈائریکیٹیو جاری کرسکتی ہے،وزارت آئی ٹی نے موبائل فون مینوفیکچرنگ کی پالیسی تیار کر لی ہے، سام سانگ اور نوکیا پہلے ہی پاکستان میں پلانٹ لگا چکی ہیں۔
ایپل کا پاکستان میں مینو فیکچرنگ پلانٹ ؟
سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کا اگلا ٹارگٹ ایپل کو پاکستان لانا ہے، 3سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب سے 2.6 ارب ڈالر تک لے گئے، جنوری فروری مارچ اپریل آئی ٹی ایکسپورٹ کم رہی، رواں سال مئی جون میں آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھیں گے، اس عرصے میں دیگر وزارتوں کی ایکسپورٹ کم ہوئیں، وزارت آئی ٹی نے یونیورسل سروس فنڈ کے 83 منصوبے شروع کیے، 31 دسمبر تک تمام منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کو دور رکھیں
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے کہا ہے آئی ٹی میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں چاہیے، وفاقی حکومت صرف آئی ٹی سیکٹر کو سہولت دے، سافٹ ویئر ہاؤسز کو ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے دور رکھا جائے،وزیراعظم نے ہماری بات مانی جس سے انڈسٹری کا اعتماد بحال ہوا، ای سیفٹی بل پر بات نہیں کرنا چاہوں گا، سوشل میڈیا رولز حتمی اسٹیج پر ہیں ،سوشل میڈیا رولز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے، پیکا ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ وزارت اطلاعات و نشریات کے پاس ہے۔