تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا: رانا ثناءاللہ

Aug 08, 2023 | 17:46:PM
تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا: رانا ثناءاللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر خزانہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے دورہ عراق کے دوران ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے، تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل شامل ہیں، یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر اپنے پاکستان ہم منصب کو دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ کی بہن وزارت خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کرانے سے متعلق کہا کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔