سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز غیر معمولی کمی

Aug 08, 2023 | 18:03:PM

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی سے فی اونس 1927 ڈالر کا ہو گیا۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں600 روپے کمی سے 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح 10 گرام سونے میں 514روپے کی کمی سے  1لاکھ 89 ہزار 558 روپے کا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ کی بہن وزارت خارجہ میں گفتگو کرتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں