ہزارہ ایکسپریس حادثہ، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں 6 افسران و ملازمین معطل

Aug 08, 2023 | 18:17:PM

(ارشاد قریشی) ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر ریلوے حکام نے 6 افسران اور ملازمین کو معطل کردیا۔ معطل ہونے والوں میں گریڈ 18 کے دو اور گریڈ 17 کا ایک افسر شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے معطل افسران میں ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر سکھر حافظ بدرالعارفین اور ورکس منیجر ورکشاپ کراچی عاطف اشفاق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’دل کرتا ہے خودکشی کرلوں‘ملزمہ سومیہ کا عدالت میں بیان، جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نواب شاہ مشرف مجید، گریڈ 14 کے پاور کنٹرولر بشیر احمد اور گریڈ 12 کے وے انسپکٹر محمد عارف کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں