(24 نیوز) وفاقی حکومت نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے لئے نیا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک اور اہم بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن (این ایف سی ) کے لئے نیا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن بورڈ کی تشکیل کی منظوری دیدی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی منظوری سے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عراق سے ملنے والے تحائف توشہ خانہ جمع کرانے پر رانا ثنا اللہ نے کیا کہا؟
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تنویر اشرف کائرہ این ایف سی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، پنجاب سے عبد القیوم ملک،احمد بخش تارڑ،رانا طارق محمود ارکان میں شامل ہوں گے، سندھ سے این ایف سی بورڈ میں قبول محمد رکن ہوں گے، خیبر پختونخواہ سے ارشد الٰہی اوربلوچستان سے عدیلہ درانی بورڈ ارکان میں شامل ہوں گے۔
علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ ارکان میں وزارت صعنت و پیداوار اور وزارت خزانہ سے ایک,ایک رکن ہوگا، این ایف سی کا 9 رکنی بورڈ 7 نجی اور 2 سرکاری ارکان پر مشتمل ہوگا۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیرصنعت وپیداوار سید مرتضیٰ محمود کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔بورڈ کی تشکیل سے کسانوں کے مسائل کم ہوں گے اور فرٹیلائزیشن کمپنیوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔