نگران سیٹ اپ کا معاملہ، وزیراعظم اور سربراہ پی ڈی ایم کی مشاورتی ملاقات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور نگران حکومت کی تقرری پر مشاورت کے لئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور نگران سیٹ اپ کا معاملات پر مشاورت کیلئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ایک اور نیا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعظم سمیت دیگر امور پر مشاورت ہو گی اور نگران سیٹ اپ پر بھی حتمی مشاورت ہو گی۔