پاک افغان سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز) پاک افغان ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کا عمل شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کا عمل شروع ہو گیا، قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا، افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز نواز کو بڑی خوشخبری سنا دی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے ساتھ ابتدائی مشاورت کی، وہ کپتان بابر اعظم سے بھی مشاورت کریں گے، لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی سری لنکا میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ کینڈا لیگ کھیلنے والے کھلاڑی بھی براہ راست سری لنکا پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں سری لنکا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گی، پہلا میچ 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔