(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت سے جرم ثابت ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہ سکتے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئین کےآرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں۔