کینیڈا جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Aug 08, 2023 | 22:04:PM
کینیڈا جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا جانےکے خواہشمند افراد کیلئےاچھی خبر سامنے آئی ہے، کینیڈین حکومت امیگریشن کی تعداد کو کم نہیں کر رہی۔

کینیڈا کے نئے امیگریشن وزیر مارک ملر نے گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ  حکومت کا فی الحال امیگریشن کی تعداد کو کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امیگریشن کی تعداد کو کم کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہ اب ہے اور نہ ہی ایسا مستقبل میں ہو گا۔

 مارک ملر نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ کچھ ماہرین اقتصادیات اور گروپوں کی طرف سے رہائش کی قلت کے درمیان بڑھتے ہوئے امیگریشن اہداف پر اٹھائے گئے خدشات پر بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا مستقبل قریب میں انہیں کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مارک ملر نے کہا کہ موجودہ منصوبے کے مطابق ملک کا مقصد 2023 میں 4 لاکھ 65 ہزار مستقبل افراد کو ،2024 میں 4لاکھ پچاسی ہزار اور پھر 2025 میں 5 لاکھ تک لے کر جانا ہے،موجودہ نمبرز کو دیکھ کر کینیڈا ایسی صورتحال ہے نہ ہو گی کہ امیگریشن کے نمبروں کو کم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، جولائی اب تک کا گرم ترین مہینہ قرار

یہ بیان ایسے مہینوں پہلے آیا ہے جب وزیر کینیڈا کے سالانہ امیگریشن پلان کا اعلان کرنے والے ہیں، جو اگلے تین سالوں میں ملک میں آنے والے نئے آنے والوں کی تعداد اور زمروں کی وضاحت کرے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں  کینڈین حکومت کی جانب سے جلد ہی نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں تھیں،جس کے تحت غیر ملکی افراد کو انٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں مکمل طور سکونت اختیار کرنے کی اجازت ہو گی ۔

اس ویزہ کے تحت لوگ کینیڈا جانے اور وہاں مستقل سکونت اختیار کر سکیں گے بشرطیکہ ان افراد کے پاس کینیڈا سے باہر کی کسی غیر ملکی فرم میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہا ہے اسے ‘ریموٹ ورک’ سسٹم کے تحت کیا جارہا ہو۔