ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے سربراہ   انتظامی امور مقرر

Aug 08, 2023 | 23:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامی امور کے سربراہ  مقرر کر یا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس  میں الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے  انتظامی امور کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، یہ منصب ایک وزیر کے عہدے کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف مذہنی شخصیت ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر وزراء شریک ہوئے۔ اجلاس میں امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو حرمین شریفین انتظامی امور کا سربراہ بنانے کی منظوری دی گئی اور ان کے منصب کو وزیر کے عہدے کے حوالے سے بھی  منظوری دی۔

اجلاس میں سعودی کابینہ نے مسجد الحرام و مسجد نبوی مذہبی امور کی پریذیڈنسی کے نام سے دو نئے خودمختار اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور پریذیڈنسی کے نام سے خودمختار ادارہ انتظامی اعتبار سے براہ راست بادشاہ  کے ماتحت ہوگا، حرمین شریفین میں آئمہ اور موذن  کے امور کی نگرانی اور دونوں مساجد میں مذہبی امور سے متعلق تمام معاملات، اختیارات اور فرائض نئے ادارے کو منتقل ہوجائیں گے۔