ٍ(24 نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے گرمیوں میں عمرہ ادا کرنے والوں کیلئے ضروری طبی مشورہ ،فوری عمرہ نہ کرنے اور عمرہ کرنے سے قبل آرام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گرمیوں میں عمرہ کرنے والوں کے لیے طبی مشورہ لینا ضروری ہے، اس موسم گرما میں عمرہ کرنے کے لیے ایسے اوقات کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے جب درجہ حرارت معتدل ہو اور اسی طرح سعودی عرب میں مکہ مکرمہ آمد کے فوری بعد عمرہ نہ کیا جائے بلکہ ادائیگی سے پہلے تھوڑا آرام کرلیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف مذہنی شخصیت ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے سختی سے گرمیوں میں عمرہ کرنے کے حوالے سے 3 رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔