آئی سی سی کی رینکنگ جاری، ون ڈے میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، ویرات کوہلی کی تنزلی اور بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے، وہ 824 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر بدستور قابض ہیں جبکہ بھارتی بلے باز شبمن گل دوسرے، بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے اور ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاپ پوزیشن سے محروم ہوگئے اور انگلیںڈ کے جو روٹ نے 872 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، کین ولیمسن 859 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر 768 پوائنٹس کیساتھ تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے 27 سال بعد بھارت سے ون ڈے سیریز جیت لی
بالرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ٹیسٹ میں بھارتی سپنر روی چندرن ایشون، ون ڈے میں جنوبی افریقین سپنر کیشو مہاراج اور ٹی20 میں انگلش سپنر عادل راشد کا پہلا نمبر پر برقرار ہے۔