القادر ٹرسٹ پراپرٹی ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی

Aug 08, 2024 | 00:31:AM
القادر ٹرسٹ پراپرٹی ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن وڑائچ)القادر ٹرسٹ پراپرٹی ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی،بشریٰ بی بی کی 265 کے تحت بریت کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر نے دائر کی ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ استغاثہ بشریٰ بی بی کے خلاف شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا،درخواست گزار کے خلاف عائد کردہ چارج شیٹ بے بنیاد ہے،بشریٰ بی بی ابتدائی طور پر پر بریت کے ریلیف کی حقدار ہے،بشریٰ بی بی نے پبلک افس ہولڈر کے طور پر کبھی کام نہیں کیا، درخواست گزار کے بنیادی حقوق کو نظر انداز کر کے سزا سنائی گئی، 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی نہیں آیا اور یہ بات جرح میں ثابت ہوئی، گواہان کے بیانات کے مطابق بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیا،درخواست گزار کو القادر ٹرسٹ پراپرٹی ریفرنس میں باعزت بری کیا جائے، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر آج احتساب عدالت کے جج سماعت کریں گے۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: