(ویب ڈیسک)تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے ایوان صدر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو عہدے سے ہٹادیاہے،ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔
احمد ہاچانی گزشتہ سال یکم اگست کو وزیراعظم بنے تھے اورانہیں عہدے سے ہٹانے کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔صدر قیس سعید نے اس سے قبل نجلا بوڈن کو بھی وزیراعظم کے عہدے سے بنا کوئی وجہ بتائے ہٹا دیا تھا جس کے بعد احمد ہاچانی کو وزیراعظم بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 260 ارب روپے مالیت کی نیلامی،سٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کر دیا