اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں دال چنا 15 روپے اضافے سے 325 روپے پر ٹریڈ،،کالے چنے 5 روپے  سےبڑھ کر 310 روپے پر فروخت، پنجاب آٹےکا20کلوکاتھیلا1700روپےمیں فروخت ہوا

Aug 08, 2024 | 10:55:AM
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
دال چنا 15 روپے اضافے سے 325 روپے پر ٹریڈ ہونے لگی،دال چنا سرکاری ریٹ 310 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا،کالے چنے 5 روپے  سےبڑھ کر 310 روپے پر فروخت ہونے لگے،کالے چنے کی سرکاری قیمت 305 روپے فی کلو گرام ہے ،اس کے علاوہ  پنجاب آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1700 روپے میں فروخت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 260 ارب روپے مالیت  کی نیلامی،سٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کر دیا