(ویب ڈیسک)بجلی کے بلوں پر ٹیکسز سے حکومت کو آمدن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویزات کے مطابق حکومت بجلی بلوں پر ٹیکسز کی مد میں سالانہ954ارب کا ریونیو جمع کرتی ہے، بجلی بلوں میں 8قسم کے ٹیکسز عائد ہیں جو صارفین کو 9 روپے یونٹ پڑتے ہیں۔ ٹیکسز میں وفاق کا شیئر391ارب جبکہ صوبوں کا شیئر563ارب روپے ہے۔
دستاویزات کے مطابق پی ٹی وی فیس کی مد میں14ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا جاتاہے،1.5 فیصدالیکٹریسٹی ڈیوٹی کی مدمیں53ارب وصول کیے جاتے ہیں۔ 7.5 فیصد ریٹیلرز سیلز ٹیکس کی مدمیں9ارب کا ریونیوجمع کیا جاتاہے۔
مزید ٹیکس مد میں13ارب،ایکسٹرا سیلز ٹیکس کی مد میں54ارب کا ریونیو جمع ہوتاہے، نان فائلرزکے25ہزاربل پر ساڑھے7فیصدایڈوانس ٹیکس کی مدمیں4ارب جمع کیا جارہا ہے۔ 10 سے12فیصد انکم ٹیکس مد میں حکومت کو98ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔ گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی صارفین پر18فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہے۔