جاپان:ایک کے بعد دوسرا زلزلہ،  شدت 7.1 ریکارڈ

Aug 08, 2024 | 13:51:PM

(24نیوز)امریکا کے جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ جنوبی جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے فوری بعد 7.1 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

جاپان کی سرکاری براڈکاسٹر این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ کیوشو اور شیکوکو جزیروں کے کچھ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچا سونامی آنے کا خدشہ ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایکس پر کہا کہ سونامی بار بار آئے گا، براہ کرم سمندر میں داخل نہ ہوں یا ساحل کے قریب نہ جائیں جب تک کہ وارننگ ختم نہ ہوجائے۔

امریکا کے جیولوجیکل سروے نے رپورٹ کیا کہ پہلا زلزلہ شام 4:42 بجے کیوشو میں واقع میازاکی سے تقریباً 29 کلومیٹر جنوب مشرق میں 33 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

جبکہ دوسرا زلزلہ ایک منٹ سے بھی کم مدت میں 26 میٹر کی گہرائی میں آیا۔

ایک بیان کے مطابق، جاپانی حکومت نے زلزلوں کے بعد ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔
 

مزیدخبریں