میکال ذوالفقار کا نیا ڈرامہ "درِنایاب "ٹی وی سکرین کی زینت بننے کو ہے تیار

ڈرامے کی کہانی عشق ومحبت سے بڑھ کر جنون اور پاگل پن تک پہنچتی نظر آتی ہے

Aug 08, 2024 | 14:43:PM

(24نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار میکال ذوالفقار کا نیا ڈرامہ درِنایاب ٹی وی سکرین کی زینت بننے کو تیار ہے، شائقین ڈرامے کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

میکال ذوالفقار کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ستاروں میں ہوتا ہے، انھوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ہمیشہ ہی شائقین کو اپنی جانب راغب کیا ہے، اب ان کا ایک اور ڈرامہ "درِنایاب" ٹی وی سکرین کی زینت بننے کو تیار ہے، ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں میکال ذوالفقار، امر خان، علی عباس، کنزا رزاق اور عظمیٰ حسن شامل ہیں، اس ڈرامے کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا ہے ، اس کے پروڈیوسر  عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں، صائمہ وسیم نے ہدایتکاری کی ہے جبکہ اس ڈرامے کو سعدیہ اختر نے قلم بند کیا ہے،اس ڈرامے کو نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کے 4 پرومو یوٹیوب پر ریلیز کردیے گئے ہیں، ڈرامے کی کہانی محبت وعشق سے بڑھ کر جنون اور پاگل پن تک پہنچتی نظر آتی ہے، امر خان کو ایک معصوم اور فرض شناس بیوی کے طور پر دیکھایا گیا ہے جس کا مقصد اپنے شوہر اور اس کے گھر والوں کا احترام کرنا ہے، کہانی کے آغاز میں میکال اور امر کی ملاقات ہسپتال میں ہوتی ہے جہاں پر وہ امر کی ماں کے علاج کے لیے پیسے دیتا ہے، یہیں سے محبت کا آغاز ہوتا ہے اور پھر شادی ہوجاتی ہے پھر اچانک ایک موڑ آتا ہے جہاں پر رشتہ بکھرنا شروع ہوجاتا ہے، رشتے میں دراڑیں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں، کنزا رزاق یہاں پر یک طرفہ محبت کرتی  نظر آنے والی ہیں، وہ میکال سے بے انتہا محبت کرتی ہے لیکن میکال کو امر پسند آجاتی ہے اور وہ اسی سے شادی کرتا ہے، کنزا کسی صورت بھی میکال کو کسی اور کا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی،وہ میکال اور کنزا کی محبت میں دراڑیں ڈالنا شروع کردیتی ہے، کہانی یکطرفہ محبت کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، کہانی میں میکال کو ایک کامیاب بزنس مین کے طور پر دکھایا گیا ہے جس کا نام زاویار ہے جبکہ امر خان ایک بھولی بھالی سی غریب لڑکی کا کردار نبھاتی  نظر آنے والی ہے جس کا نام درِنایاب ہے اور  یہی ڈرامے کا ٹائٹل بھی ہے۔

مزیدخبریں