ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کامعاملہ،ملزم قیوم کی گرل فرینڈ تفتیش میں کلیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) تحریک انصاف کے رہنماڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کامعاملہ، پولیس نےملزم قیوم کی گرل فرینڈ کو تفتیش میں کلیئر قرار دیدیا ۔
پولیس کا ملزم قیوم کی گرل فرینڈ کو تفتیش میں کلیئر قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لڑکی کا ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں کوئی کردار تاحال سامنے نہیں آیا ، لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
لڑکی کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی، دو بیگز اور ایک انگوٹھی قیوم نے اپنی مرضی سے تحفے میں دی تھی۔
دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی سپاری کا ایڈوانس اور ریکی کرنیوالے 3 افراد مزید گرفتار کر لیے گئے ہیں، ڈاکٹر شاہد کے قتل کی ایڈوانس رقم 16 لاکھ روپے ایک حجام نے وصول کی۔
ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں بیٹے قیوم سمیت افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ شوٹر اور مزید ایک سہولت کار کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔