پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز دوبارہ گرفتار

Aug 08, 2024 | 15:42:PM

(قیصر کھوکھر)منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد  کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امتیاز احمد کو ملتان ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، وہ ملتان ائیرپورٹ سے قطر فرار ہورہے تھے۔

واضح رہے کہ ایم این اے امتیاز احمد کرپشن الزامات پر اینٹی کرپشن گوجرانولہ کو مطلوب ہیں، انہیں ملک نہ چھوڑنے کی سخت ہدایت کی گئی تھی، ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے قطر فرار ہورہے تھے کہ انھیں ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں