حکومت دلدل میں پھنس چکی، اب کوئی ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جیل سے پیشنگوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے،نو مئی صرف انصاف چاہتے ہیں،میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہورہا ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی،سانحہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے لوگ سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ویگو ڈالا پہنچ جائے گا،عوام کو غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں، مجھ پر جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو انگلی کرتے ہیں کہ فوج پی ٹی آئی کو ختم کردے، اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانینگے۔
عمران خان کا مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ سے مزاکرات کیلئے کسی نے رابط نہیں کیا، نو مئی کو جو بھی ہوا ہم اس پر مکمل تفتیش اور صرف انصاف چاہتے ہیں،میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو، ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ۔