مون سون بارشوں کا زور دار سپیل کل سے شروع ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت کیساتھ واپسی کا عندیہ دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی، جس کے باعث اگلے تین روز تک ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 9 سے 12 اگست تک کشمیر ، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
ان 4 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری گلیات، چکوال، تلہ گنگ، گجرات ، جہلم میں جھکڑچلنے ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے ، خیبر پختونخواہ ، بلوجستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر ، سوات، شانگلہ ، صوابی، اسلام اباد ، راولپنڈی، مشرقی پنجاب، میں طغیانی کا خدشہ ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔