(اویس کیانی)مہنگائی اور بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئےایک بار پھر بجلی مہنگی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا )نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلز میں کی جائیں گی،اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی پیداوار عارضی طور پر بند کر دی