(جمال الدین جمالی) انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کا فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ اور آواز میچنگ ٹیسٹ کرانے کی درخواست منظور کر لی۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، دورانِ سماعت ملزمہ آمنہ عروج کا فوٹو گریمیٹک ٹیسٹ اور آواز میچنگ ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی، تفتیشی افسر نے درخواست داہر کی۔
تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ آمنہ عروج کو جیل سے باہر لے جانے کی اجازت دی جائے، ملزمہ کا فوٹو فرانیٹگ ٹیسٹ اور آواز میچنگ ٹیسٹ کرانا ہے، ملزمہ آمنہ عروج کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے دیکھنا کہ وہ آواز آمنہ عروج کی ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام ریلیف کی راہ تکتے رہے،حکومت نے ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا
دوسری جانب عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزمہ کے ساتھ کوئی غیر مناسب سلوک نہ کیا جائے اور ویڈیو فرانزک ٹیسٹ کے بعد ملزمہ کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے۔