سابق آسٹریلوی بلے باز ٹم نیلسن پاکستان ریڈبال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

Aug 08, 2024 | 18:40:PM
سابق آسٹریلوی بلے باز ٹم نیلسن پاکستان ریڈبال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ٹم نیلسن پاکستان ریڈبال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا، ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ سے منسلک رہے تھے، جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ سٹاف میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دکھائی دے رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کو مینٹورز کی تلاش، اشتہار جاری

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔