ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اوپن مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

Aug 08, 2024 | 18:42:PM

(24 نیوز)جاری کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مسلسلہ اضافہ دیکھنے میں آیا ، جس کے بعد اب  ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی ،انٹربینک میں ڈالر 278.73 روپے سے کم ہوکر 278.69 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار  رہا، یورو 24 پیسے اضافے سے 305.24 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 31 پیسے کمی کے بعد 355.15  روپے ،یو اے ای درہم ایک پیسے اضافے سے 76.35 روپے ،سعودی ریال ایک پیسہ بڑھ کر 74.55 روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں