ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Aug 08, 2024 | 18:47:PM

(اشرف خان) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر یا کچھ اور عوامل ، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ۔ 

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی ذخائر میں 8 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،سٹیٹ بینک کے ذخائر 5.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.15 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.90 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.31 ارب ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.47ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔

مزیدخبریں