ایف بی آر کا خلیجی ممالک جانیوالے مزدوروں کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ

Aug 08, 2024 | 18:49:PM

(وقاص عظیم) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خلیجی ملکوں میں مزدوری کے لئے جانے والوں کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس میں 7500 کی رعایت دی ہے، خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کیا گیا ہے، محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر  ٹیکس 12 ہزار 500  روپے کم کرکے 5000 کیا گیا ہے، مزدوروں کو یہ رعایت ٹیکس صرف اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوہر اعجاز نے آئی پی پیز سے متعلق ایک بار پھر مطالبہ کر دیا

ایف بی آر نے اس حوالے سے  باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والے مسافروں سے وصول کی جائے گی, خلیجی ممالک جانیوالے مزدوروں کے ایئر ٹکٹس پر 5 ہزار روپے  فکسڈ رقم کے طور پر وصول کی جائے گی، یہ ٹیکس پاسپوررٹ پر امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں