جدہ: اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) سعودی عرب کے شہر جدہ میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اردنی ہم منصب سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفادی سے ملاقات کی, دونوں رہنماؤں کی ملاقات جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی, ملاقات میں مشرق وسطی سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر! چینی کی قیمت میں اضافہ
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔