بجلی بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا: ایمل ولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ان کا بجلی بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کیا کریں کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلاسکتے تو بنگلادیش کا حال دیکھ لیں،ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ لیڈر لیس موومنٹ اگر شروع ہوجائے تو اسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اورگورنر کو ڈرامے بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے، ان دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے، ان علاقوں میں پولیس شام کے بعد تھانوں سے باہرنہیں نکلتی۔