حکومت نے ریلیف نہ دیا تو مذاکرات ختم، دھرنا پورے ملک میں پھیل جائیگا، حافظ نعیم الرحمان

Aug 08, 2024 | 21:20:PM
حکومت نے ریلیف نہ دیا تو مذاکرات ختم، دھرنا پورے ملک میں پھیل جائیگا، حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ آج بھی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کا دور ہونے جارہا ہے، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہوسکتا ہے کہ یہ آخری مذاکرات ہوں، پھر ہم مذاکرات نہیں کریں گے، اگر حکومت نے ریلیف نہ دیا تو مذاکرات ختم کردیں گے، پھر یہ دھرنا پورے ملک میں پھیل جائے گا ۔

راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ قوم مایوسی میں ڈوبی تھی ہر طرف سناٹا تھا،ایسے  میں جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی، ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں،پورے ملک اور اس دھرنے سے امید ہے،حکمران طبقہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے قاصر ہے،آئی پی پیز کے ذریعے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے، ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والا حکومتی ٹولا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ یہ دھرنا نوجوان کیلئے امید کی کرن ہے،بہت بڑی رابطہ عوام مہم کی تیاری شروع کریں،رابطہ مہم ہر گھر ہر ضلع میں جائے گی،ہمارا ایجنڈا دھرنا کا واضح ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، آٹے، چینی، دال اور بچوں کے دودھ پر ٹیکس ختم کریں،ہمارے دھرنا کے کوئی ناجائز مطالبات نہیں ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں نہ جائیں،ہمارے مطالبات قوم کی آواز ہیں، ہماری مذاکراتی کمیٹی نے بہترین کام کیا ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے معاملہ لٹکا ہوا ہے، آج بھی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کا دور ہونے جارہا ہے، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہوسکتا ہے کہ یہ آخری مذاکرات ہوں، پھر ہم مذاکرات نہیں کریں گے، اگر حکومت نے ریلیف نہ دیا تو مذاکرات ختم کردیں گے، پھر یہ دھرنا پورے ملک میں پھیل جائے گا ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،پاکستان کے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچائے ،جماعت اسلامی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کتنی مالیت کے اثاثوں کے مالک؟ تفصیلات سامنے آگئیں