پی ٹی آئی گرفتار رہنما حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی گرفتار رہنما حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈرز کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے، حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کل کے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قسمت کی دیوی مہربان، لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو اہم عہدہ مل گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کل صبح حاجی امتیاز کو پارلیمنٹ ہاؤس لے کر آئیں، رکن قومی اسمبلی کو پولیس حکام کی طرف سے صبح سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی درخواست پر پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔